366

آرمی چیف کا کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کویت کے نائب وزیراعظم احمدمنصور الاحمد الجبر الصباح کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی وسیکورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کی کویتی نائب وزیراعظم احمدمنصور الاحمدالجبر الصباح سمیت کویتی وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی وسیکورٹی تعاون سمیت علاقائی امن واستحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں دفاعی پیداوار، تربیت، افرادی قوت میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل فائیو: کمانڈوز پر مشتمل اسپیشل سیکورٹی یونٹ کی ٹیم تیار

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کویتی سیاسی و عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستانی قوم، فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ تین روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں