378

کرونا وائرس سے خبردار کرنے والا ڈاکٹر دم توڑ گیا

بیجنگ: چین میں کرونا وائرس سے خبردار کرنے والے ڈاکٹر لی وینلیانگ دم توڑ گئے، لی وینلیانگ نے رواں برس جنوری کے آغاز پر ووہان میں حکام کو کرونا وائرس سے خبردار کیا تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر لی وینلیانگ ووہان کے مرکزی اسپتال میں آنکھوں کے ڈاکٹر کے فرائض سر انجام دے رہے تھے، انہوں نے 30 دسمبر کو اپنے ساتھی ڈاکٹروں کو کرونا وائرس سے خبردار کیا تھا۔

ڈاکٹر لی کی عمر 34 برس تھی اور انہیں ہفتے کے روز کرونا وائرس میں مبتلا پایا گیا تھا اور جمعرات کے روز ان کی موت ہوگئی۔

ڈاکٹر لی ان 8 افراد میں سے ایک تھے جنہیں کرونا وائرس کی افواہیں پھیلانے کے الزام میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم بعدمیں مقامی حکام نے ڈاکٹر لی سے معذرت بھی کی مگر اس وقت تک وائرس پھیل چکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہید

ایک صارف نے لکھا کہ ڈاکٹر لی ایک ہیرو ہیں، مستقبل میں ڈاکٹر کسی بھی متعدی بیماری کے پھیلاؤ سے متعلق تنبیہ کرنے سے قبل مزید خوفزدہ ہوں گے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کہا ہے کہ ہمیں کسی بھی فرنٹ لائن ورکر کے نقصان کر سن کر بہت افسوس ہوا جو مریضوں کی دیکھ بھال کا پابند تھا۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے، اب تک جان لیوا وائرس سے 563 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، پورے چین میں 28 ہزار افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں