لاہور (سٹاف رپورٹر) حکومت نے رات گئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے53 پیسے اورڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14پیسے اضافہ کیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے مقرر کی گئی ہے- ذرائع کے مطابق پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی صرف اور صرف آَئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لیے کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں پٹرولیم کی موجودہ قیمتیں عالمی منڈی کے مقابلے میں بہت زیادہ ہیں۔