Inspector Adeel Rana, Deputy Inspector Mizbah Noor, Lieutant Muhammad Ali, NYPD Promotions 476

نیویارک پولیس میں پاکستانی پولیس آفیسرز کی اعلیٰ عہدوں پر ترقی ، پولیس اکیڈیمی میں پر وقار تقریب

 نیویارک سٹی کے پولیس کمشنر ایڈورڈ کیبان نے انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور اور لیفٹنٹ محمد علی کو ان کی پروموشن کی اسناد پیش کیں

لاہور ( عثمان بن احمد )نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میںاعلیٰ عہدوں پر ترقی پانے والے پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز انسپکٹر عدیل رانا، ڈپٹی انسپکٹر مصباح نور اور لیفٹنٹ محمد علی کو ان کی پروموشن کی اسناد پیش کر دی گئیں اور ان کے یونیفارم پر انکے نئے عہدوں کے بیج لگا دئیے گئے ۔
پولیس اکیڈیمی میںمنعقدہ پروقار تقریب میں نیویارک سٹی کے پولیس کمشنر ایڈورڈ کیبان نے پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز کو ان کی پروموشن کی اسناد پیش کیں ۔پروموشن سیریمی میں ترقی پانے والے آفیسرز سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا ۔ تقریب میں نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اعلیٰ حکام کے علاوہ بڑی تعداد میں پولیس آفیسرز اور ان کے دوست احباب بھی موجود تھے۔
تقریب میںپاکستانی امریکن کی اہم شخصیات اور ارکان بھی موجود تھے جنہوں نے ترقی پانے والے آفیسرز کو مبارکباد دیں اور ان کی کامیابی کے لئے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا۔بتایا جاتا ہے کہ نیویار ک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سو ا چھ سو سے زائد پاکستانی امریکن پولیس آفیسرز خدمات انجام دیتے ہیں ۔ حال ہی میں ترقی پانے والے انسپکٹر عدیل رانا، پولیس ڈیپارٹمنٹ میں انسپکٹر کے عہدے پر پہنچنے والے پہلے پاکستانی امریکن ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں