National assembly of Pakistan 13,604

اسمبلیاں ٹوٹیںگی ، کیا الیکشن بھی بروقت ہونگے

اسلام آباد (ڈیلی میڈیا ) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو 8 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی تاہم وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت کی مدت 14اگست کو پوری ہو جائے گی۔پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کو 8 اگست کو تمام اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز دے دی ہے، اسسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی انتخابات سے قبل انتخابی اصلاحات چاہتی ہے، انتخابی اصلاحات میں آر ٹی ایس سسٹم جیسے معاملات اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے ضروری ہے۔نوید قمر کا کہنا تھا کہ موجودہ سیٹ اپ میں مزید توسیع کی حمایت نہیں کرتے اور نگران سیٹ اپ کسی صورت آئینی مدت سے آگے نہیں جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ اسمبلی میں توسیع پر قانون سازی پر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اسلام آباد: حکومت نے عام انتخابات سے قبل بڑے پیمانے پر انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کرلیا، الیکشن ایکٹ 2017 میں 73 ترامیم انتخابی اصلاحات کمیٹی کے سامنے پیش کردی گئیں۔

اسلام آباد: وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت میں مزید توسیع نہیں ہوگی اور موجودہ اسمبلی اپنے وقت پر تحلیل ہوگی۔

اسلام ا?باد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات میں قانون و انصاف، پارلیمانی امور، الیکشن کمیشن شامل ہیں، الیکشن ایکٹ میں بہت ساری ترامیم کر رہے ہیں جن کا ایک ہی مقصد ہے کہ فری اینڈ فیئر انتخابات کا انعقاد ممکن ہو اور ایسا ہوتا نظر بھی آئے۔

انہوں ںے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان، پارلیمانی امور کی وزارت اور وزارت قانون نے کمیٹی کو بریفنگ دی ہے، انتخابی اصلاحات قومی خدمت ہے، پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر کمیٹی کے ممبر ہیں انہیں کمیٹی میں آنا چاہیے۔

وزیر قانون نے کہا کہ جو جماعتیں پارلیمان سے باہر ہیں انہیں سینیٹ کمیٹی سن چکی ہے، ایوان سے باہر جماعتوں فافن اور پلڈاٹ کو بھی پہلے سن رکھا ہے اور کمیٹی ان ہی نکات کا جائزہ لے رہی ہے کوئی نیا کام نہیں کیا جا رہا، کمیٹی کی حتمی سفارشات سب کے سامنے لائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

3 تبصرے “اسمبلیاں ٹوٹیںگی ، کیا الیکشن بھی بروقت ہونگے

  1. Thanks , I’ve recently been looking for info approximately this subject for a while and yours is the best I’ve discovered till now. But, what in regards to the bottom line? Are you certain concerning the supply? my website – kredyty

اپنا تبصرہ بھیجیں