Traffic accidents in Lahore 255

لاہور میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات

 ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 321 افراد زخمی ہوئے، 115 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

لاہور ( ڈیلی میڈیا ) لاہور شہر میں آبادی کے ساتھ ساتھ ٹریفک بڑھ رہی ہے اور ٹریفک بڑھنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ ان حادثات کی وجہ سے شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 301 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 321 افراد زخمی ہوئے، 115 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 206 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں