Patroleum Prices in Pakistan 41,155

پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

لاہور ( عثمان بن احمد ) پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی ہے۔ پٹرولیم پرائسز میں کمی کا فیصلہ پاکستان کے آئی ایم ایف سے ہونیوالے معاہدے کے بعد کیا گیا ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوںکے تحت پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 253 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوں گا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں کوئی تبدیلی نہیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ 15 دن کے دوران روپے کی قدر میں بہتری آئی۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینا چاہتے ہیں ۔

تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں ، ڈیلی میڈیا لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

8 تبصرے “پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

  1. What’s Taking place i am new to this, I stumbled upon this I’ve discovered It absolutely useful and it has aided me out loads. I hope to give a contribution & assist other customers like its helped me. Good job. my blog Kickass

اپنا تبصرہ بھیجیں