426

’’وزیراعظم کی کوششوں سے عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے آرہی ہیں‘‘

کراچی: وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت گیس فراہمی میں وفاق سے تعاون نہیں کررہی، رینٹل پاور سمیت پیپلزپارٹی کی کرپشن سامنے لاتے رہیں گے۔

عمر ایوب نے کہا کہ وزیراعظم کی کوششوں سے عالمی کمپنیاں سرمایہ کاری کرنے آرہی ہیں، گزشتہ رمضان کی نسبت اس بار لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مافیا اور کرپشن کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے، وزیراعظم کا مقصد عوام تک بنیادی سہولیات پہنچانا ہے، پاکستان تحریک انصاف ملکی معیشت کو مضبوط کرنے سمیت غریب طبقے کا کے لیے اقدامات کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کروناوائرس کا خطرہ، ایئرپورٹ پر ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

خیال رہے کہ 13 جنوری کو وزیر توانائی عمر ایوب خان نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوڈ شیڈنگ وہاں ہو گی جہاں بجلی چوری ہوگی، ملک کے 8 ہزار885 سے زائد فیڈرز پر کوئی لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا، کنڈا سسٹم کاخاتمہ کیا جا رہا ہے، سہون میں پہلے 14،14 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی اب اس کو کلیئر کردیا، بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار افراد حراست میں لیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں