356

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیاں جاری، گودام سیل

میلسی: ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب میں چینی ذخیرہ کرنے والے گودام کو سیل کردیا گیا۔

پنجاب کے شہر میلسی میں کالونی چوک پر اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران چینی کی ایک ہزار بوریاں اور 5ہزار گھی کے ڈبے ضبط کرلیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے گوادم سیل کردیا جبکہ مالک کی تلاش جاری ہے۔

ادھر ذخیرہ اندوزوں کو بےنقاب کرنے کے لیے اے آر وائی نیوز کا بھی مشن جاری ہے، گزشتہ روز بلوچستان کے شہر حب سے ذخیرہ کردہ چینی نے 15 ہزار بوریاں برآمد کی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں جج پر حملہ ہوگیا

اینکر اقرار الحسن اور ٹیم سرعام نے اسسٹنٹ کمشنرروحانہ کاکڑ کے ہمراہ بڑا ایکشن لیا تھا اور حب میں ویئرہاؤس اے ایس ایل میں ذخیرہ چینی کی 15ہزار بوریاں برآمد کی تھیں۔

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا ہے، ذخیرہ اندوز اور ملاوٹ کرنے والے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں