430

تاریخی امن معاہدے کے بعد ٹرمپ کا ایک اور بڑا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر کاطالبان رہنماؤں سےمستقبل قریب میں ملنےکاعندیہ دیتے ہوئے کہا مئی تک افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد5ہزارتک کم کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان رہنماؤں سے مستقبل قریب میں ملنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا عنقریب طالبان رہنماؤں سےملیں گے اور مئی تک افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد5ہزار تک کم کی جائےگی۔

امریکی صدر کا کہناتھا کہ ہر کوئی جنگ سے تھک چکا ہے، 18ماہ کے مذاکرات کے بعد امن معاہدہ ہوا، 14ماہ میں افغانستان سے نیٹو اور امریکی فوج کا انخلا ہوگا، امن معاہدے پر مائیک پومپیو اور مارک ایسپر کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہمارے فوجی دنیا کے بہترین فائٹرز ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی میں خوف کی فضا برقرار، اموات کی تعداد 46 ہو گئی

مزید پڑھیں : امریکا طالبان کے درمیان تاریخی معاہدہ، صدر ٹرمپ نے اہم بیان داغ دیا
اس سے قبل ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا تھا کہ کہ افغانستان میں امن کے لیے ٹرمپ وعدے پورے کر رہے ہیں، طالبان کے ساتھ معاہدہ افغان تنازعے کا خاتمہ کرے گا، معاہدے پر عمل در آمد کا جائزہ لیتے رہیں گے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق افغانستان میں فوج کی تعداد میں کمی لارہے ہیں، افغانستان میں فوج کی کمی طالبان وعدوں کی پاسداری سے مشروط ہے، امریکا کو محفوظ بنانے کے لیے صدر ٹرمپ روزانہ کی بنیاد پر کام کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں