453

کرونا وائرس سے متعلق ایرانی صدر کا تہلکہ خیز انکشاف

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس ملک کے تمام صوبوں میں پھیل چکا ہے۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان نے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے تمام صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثر افراد موجود ہیں، یہ عالمی بیماری ہمارے ملک کے تمام علاقوں میں پھیل چکی ہے۔

قبل ازیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک روز قبل بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’کرونا وائرس کا پھیلنا ہمارے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں، شہری وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے دعائیں کریں‘۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’ماضی میں ہمیں کرونا وائرس سے بڑی آفتوں کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ہمیں کامیابی بھی حاصل ہوئی اور اس وائرس کو بھی جلد شکست دے دیں گے‘۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا وائرس کا برطانوی معیشت پر وار، ایئر لائن بند ہونے کا خدشہ

یاد رہے کہ چین کے بعد ایران کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے جہاں یومیہ نئے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ ایک روز قبل ایرانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے انکشاف بھی کیا تھا کہ 23 اراکین پارلیمنٹ کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

جان لیوا وائرس کی وجہ سے جہاں ایرانی شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں وہی سیاسی رہنماؤں اور عدلیہ کے اعلیٰ افسر کی ہلاکت کی اطلاع بھی سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران میں کرونا وائرس کی وجہ سے اب تک 92 افراد جاں بحق ہوچکے جبکہ 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 3 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں