لاہور: آئر لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ کیلیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ولیم پورٹ فیلڈ کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر پلیئرز میں آندرے بلبرنی، ایڈجوائس، اوبرائن برادرز (کیون اوبرائن اور نیل اوبرائن)، ٹائرون کین، ٹم مرٹیگ، بوائڈ رینکن، ناتھن، پال اسٹرلنگ، جیمز شینن، سٹورٹ تھامسن، گیری ولسن اور میک برائن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ آئر لینڈ کی ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 11 سے 15 مئی تک ڈبلن میں پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔