کابل: مشرقی افغانستان میں ووٹر رجسٹریشن مرکز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبہ خوست میں الیکشن کے سلسلے میں ووٹر رجسٹریشن کا عمل جاری تھا کہ اس دوران مرکز کی مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجےمیں 13 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں 4 دھماکے، طلبا اور صحافیوں سمیت 50 افراد جاں بحق