ممبئی: اُردو کے مقبول افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر مبنی فلم ’منٹو‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اُردو کے ممتاز ڈرامہ اور افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی زندگی پر بننے والی فلم ’منٹو‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا جس میں منٹو کا کردار معروف بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی سرانجام دے رہے ہیں۔