لندن: اسپن ڈپارٹمنٹ انگلش سلیکٹرزکیلیے دردسربن گیا۔

انگلش ٹیم کو پاکستان کیخلاف 2 ٹیسٹ کھیلنا ہیں،پہلا میچ24مئی کو لارڈز میں شروع ہوگا جس کیلیے اسکواڈ کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا،اس سے قبل ہی میزبان ٹیم کیلیے ایک بُری خبر آگئی،مارچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف ڈیبیو پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے جیک لیچ انجری کی وجہ سے سلیکشن کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے، سمرسٹ کے اسپنر وارم اپ میچ میں بائیں ہاتھ کا انگوٹھا تڑوا بیٹھے تھے۔

گذشتہ روز یہ اطلاع سامنے آئی کہ وہ پاکستان کیخلاف میچز نہیں کھیل پائیں گے،یہ بھی طے نہیںکہ کب تک دوبارہ ایکشن میں آنے کیلیے تیار ہوں گے، اس صورتحال میں نئے سلیکٹر کی اسپن ڈپارٹمنٹ کو تقویت دینے کیلیے فکرمندی بڑھ گئی ہے،معین علی کو موقع دیا جاسکتا ہے لیکن ان کی حالیہ فارم اچھی نہیں۔