کراچی: ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں خصوصی ٹریننگ کا آغاز ہو گیا۔

کھلاڑیوں نے ہفتہ کی شام رپورٹ کرنے کے بعد گزشتہ روز عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں خصوصی مشقوں میں حصہ لیا، مجموعی طور پر پلیئرز کے4 سیشنز ہوئے، صبح کے دو فیز فزیکل فٹنس ٹریننگ کے نام رہے جبکہ شام کے دونوں سیشنز میں 7، 7 کھلاڑیوں کی ٹیمیں بنا کر خصوصی ڈرلز کروائی گئیں، اس دوران کوچز کا زیادہ تر فوکس گول کیپنگ، پنالٹی اسٹروکس اور فارورڈ لائن کے شعبوں پر رہا۔

قومی کوچ ریحان بٹ کے مطابق سیون ورسز سیون ٹریننگ کروانے کی وجہ سے نہ صرف کم وقت میں زیادہ مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں بلکہ کھلاڑیوں کی گیم میں مہارت اور فٹنس کا بھی بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔