لندن: انگلش بیٹسمین الیسٹر کک نے مسلسل 153 ٹیسٹ میچز کھیلنے کا آسٹریلوی کرکٹر ایلن بارڈر کا ریکارڈ برابر کردیا۔

پاکستان کے خلاف لارڈز میں شروع ہونے والا سیریز کا پہلا مقابلہ مجموعی طور پر کک کا 154 واں ٹیسٹ ہے، بھارت کے خلاف ڈیبیو پر سنچری جڑنے کے بعد بیماری کی وجہ سے وہ اگلا ٹیسٹ نہیں کھیل پائے تھے، اس تعطل کے بعد انگلش سلیکٹرز نے انھیں کبھی بھی ڈراپ نہیں کیا اور نہ ہی کسی اور وجہ سے کک کو کسی میچ سے غیرحاضر ہونا پڑا۔

کک اور بارڈر دونوں ہی لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین اور دونوں ہی 11 ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بناچکے ہیں۔ دونوں کو ہی اپنی اپنی ٹیموں کی قیادت کا اعزاز حاصل ہوا۔