ممبئی:  سلمان خان نے بالی ووڈ میں 30 سالہ فنی سفر مکمل کرلیا ہے جب کہ اس دوران انہوں نے فلموں میں ایسے ایسے لازوال کردار ادا کیے جو امر ہوگئے۔

بالی ووڈ فلم نگری میں دبنگ خان اور سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے سلمان خان کا شمار انڈسٹری کی نامور شخصیات میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنے فنی کیریئر میں بہت سی مشہور فلمیں کیں۔

سلومیاں فلم انڈسٹری میں ایسے ہیرے کی مانند ہیں جسے کوئی چھوتا ہے تو وہ خود بھی شہرت کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے جس کی مثال کترینہ کیف، سوناکشی سنہا اور زرین خان جیسی  اداکارائیں ہیں۔

 

سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں 1988 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے ڈیبیو کیا لیکن اُن کی اصل شہرت کی وجہ ڈیبیو فلم کے اگلے ہی سال ریلیز ہونے والی فلم ’’میں نے پیار کیا‘‘ بنی جس نے سلمان خان کے لئے فلم نگری میں کامیابی کی راہ ہموار کردی۔