ممبئی: بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ٹی وی سیریل ’’یہ ہیں محبتیں‘‘ کی اداکارہ نیرو اگروال چل بسیں۔

بھارتی ٹی وی کے شو’’یہ ہیں محبتیں‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نیرو اگروال چل بسیں، ان کی اچانک موت پر پوری ٹی وی انڈسٹری صدمے سے دوچار ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نیرو اگروال گزشتہ 4 روز سے بخار میں مبتلا تھیں، آج صبح وہ باتھ روم میں گرگئیں اور اسپتال لے جانے سے قبل ہی ان کی موت واقع ہوگئی۔

ڈرامے کی مرکزی اداکارہ دیویانکا ترپیاٹھی(ایشیتا)نے اداکارہ نیرو کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کاش ہم دونوں ایک ساتھ مزید وقت گزار سکتے۔ تمہارے اچانک چلے جانے سے  مجھے احساس ہوگیا کہ یہ دنیامحبت کے لیے بہت چھوٹی ہے۔