شارجہ: افغان پریمیئر لیگ میں پکتیکا پینتھرز نے ننگر ہار لیوپرڈز کو 21 رنز سے ہرادیا۔

فاتح الیون نے 8 وکٹ پر 184رنز جوڑے، محمد شہزاد53، سمیع اللہ شنواری38 اور کیمرون ڈیلپورٹ35 رنز بناکر نمایاں رہے، شاہد آفریدی نے 19رنز بنائے، بین کٹنگ نے 3 اور ظاہر خان نے 2 وکٹیں لیں، حریف الیون 6 وکٹ پر 163رنز بناسکی، بین کٹنگ نے 39 بالز پر 71 رنز بٹورے، ان کی اننگز میں 6 چھکے اور5 چوکے شامل رہے، حشمت اللہ 49 پر ناٹ آئوٹ رہے، یوڈانا نے 2 جبکہ آفریدی نے ایک وکٹ لی، ہفتے کی شب منعقدہ تیسرے میچ میں بلخ لیجنڈز نے کابل زوانان کو 8 وکٹ سے زیر کرلیا۔