کابل:
افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے شہر لشکرگاہ میں ایک انتخابی امیدوار پر خودکش حملے کے نتیجے میں امیدوار سمیت 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

ہلمند کے صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق حملہ آور نے صالح محمد اچکزئی کے انتخابی دفتر میں خود کو دھماکے سے اڑایا، افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے ہیں، طالبان نے انتخابات کو ناکام بنانے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان بھر میں جاری پُرتشدد واقعات اور جھڑپوں کے سبب رواں برس کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔