دبئی:  یواے ای کی ٹی 10 لیگ سندھ ہائیکورٹ آرڈر کے بعد اپنی ٹیم کراچینز کا نام جلد تبدیل کرلے گی۔

کراچی کنگز کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کیا جس کے تحت پاکستان میں اس ایونٹ کی تشہیر پر بھی مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔

لیگ کی چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ ہم نے حکم امتناعی میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ٹیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا، جلد ہی ٹی 10 لیگ کی تشہیر پاکستان میں بھی شروع ہوجائے گی۔