347

اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس: گیس کی قیمتوں میں5 سے 15 فیصد اضافے کی منظوری کا امکان

.اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا ، جس میں گیس کی قیمتوں میں5سے15فیصداضافےکی منظوری دی جائے گی

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، اجلاس میں 8نکاتی ایجنڈے سمیت گیس کی قیمتوں میں اضافےکی سمری پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر،بجلی کےکارخانوں کیلئےگیس15فیصدمہنگی کرنے اور گھریلوصارفین کیلئےگیس5فیصدمہنگی کرنے کی منظوری دی جائےگی جبکہ کمیٹی وزارت داخلہ کیلئے سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت دفاع کیلئےٹیکنیکل سپورٹ گرانٹ کی منظوری دے گی۔

ذرائع کے مطابق نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کیلئے8فیصدانکم ٹیکس استثنیٰ اور ایکسپورٹ اورینٹ یونٹ کی ریگولیٹری ڈیوٹی سےاستثنیٰ کی سمری پرغورہوگا جبکہ وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل میڈیاونگ کی منظوری دی جائےگی۔

یہ بھی پڑھیں:

مشترکہ پریس کانفرنس ، پاکستان کا ملائیشیا سے پام آئل خریدنے میں دلچسپی کا اظہار

ملک میں کپاس کی پیداواربڑھانےکی پالیسی پر بریفنگ بھی ایجنڈےکاحصہ ہے۔

یاد رہے گذشتہ ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 6نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا اور ملک میں مہنگائی، اشیا ضروریہ کی طلب ورسد کا جائزہ لیا گیا تھا

اجلاس میں گیس کی قیمت میں اضافے پر فیصلہ اگلے اجلاس تک کیلئے موخرکر دیا گیا تھا جبکہ وزارت خزانہ کی تجویز پر پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی لمیٹڈ کیلئے عالمی بنک سےحاصل کردہ 14 کروڑڈالر قرضہ میں سے ایک کروڑڈالررقم سے ٹرسٹ فنڈ کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں