297

کورونا وائرس : پاکستان کا افغانستان کیلئے بڑے تعاون کا فیصلہ

اسلام آباد : پاکستان کا افغانستان کو بڑی امداد دینے کا فیصلہ، افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ فراہم کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ بڑا تعاون کرنے کا فیصلہ کرکے انسانیت کی عظیم مثال قائم کردی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے پاکستان افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ کی سہولت بلا معاوضہ دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت مسترد

ذرائع کے مطابق افغانستان کو کورونا وائرس ٹیسٹنگ سہولت فراہمی کا فیصلہ انسانی بنیاد پر کیا گیا، افغانستان کے مشتبہ مریضوں کے کورونا تشخیصی ٹیسٹ این آئی ایچ میں ہوں گے۔

حکومت افغان کورونا کے مشتبہ مریضوں کے نمونے اسلام آباد بھجوائے گی، کورونا وائرس کے ایک تشخیصی ٹیسٹ پر 7 ہزار روپے لاگت آتی ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان نے پاکستان سےکوروناوائرس ٹیسٹ سہولت کیلئےدرخواست کی تھی۔

خیال رہے کہ چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، چین کے صوبے ہوبائی میں ایک ہی دن میں وائرس سے 103افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 1016 ہوگئی جبکہ متاثرین میں ڈھائی ہزار اضافہ کے بعد تعداد 42 ہزار سےتجاوز کر گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں