399

محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ایک بار پھر کلیئر قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن کلیئر قرار دے دیا گیا، محمد حفیظ اب انٹرنیشنل مقابلوں میں بولنگ کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے گزشتہ سال کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران محمد حفیظ کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کی تھی اور انہیں لاہور میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ دینے کی ہدایت کی گئی تھی۔

آل راؤنڈر محمد حفیظ نے گزشتہ ماہ انترنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے منظور شدہ لمز یونیورسٹی میں قائم لیب میں ٹیسٹ دیا تھا اور اب ان کے بولنگ ایکشن کو کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے بعد محمد حفیظ اب پی ایس ایل سیزن فائیو میں بھی بولنگ کراسکیں گے۔

یاد رہے کہ محمد حفیظ کی حال ہی میں ٹی 20 اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، حفیظ نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تھی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں