408

دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں: دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں، بھارتی افواج ایل او سی پر مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں 193 روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، بھارتی افواج ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو متعدد بار طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورہ کر رہے ہیں، دورے میں ترک اراکین پارلیمان اور سرمایہ کار شامل ہیں۔ ترک صدر 14 فروری کو پارلیمانی اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ وہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل 16 فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل لاہور کا دورہ بھی کریں گے جبکہ گوردوارہ کرتار پور صاحب بھی جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں