334

کوئٹہ میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں‌ ڈسٹرکٹ کورٹ کے قریب دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں.

تفصیلات کے مطابق شہر کے مصروف کاروباری علاقے جناح روڈ کے قریب ایک زوردار دھماکا سنا گیا جس کے بعد افراتفری مچ گئی، جس وقت دھماکا ہوا ایک مذہبی جماعت کے کارکن ریلی کی صورت میں پریس کلب کی جانب آ رہے تھے۔

ابتدائی طور پر 5 زخمیوں کی تصدیق کی گئی ہے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جائے دھماکا سے سول اسپتال 2 سے 3 منٹ کی مسافت پر ہے۔

 وزیر داخلہ میر ضیا لانگو نے بتایا کہ دھماکا پریس کلب کے قریب ہوا اور واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

جائے دھماکا پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں‌ پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیاں‌ جاری ہیں، پولیس نے جائے دھماکا کو سیل کردیا ہے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں‌ تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں