478

ٹرمپ کا بھارت میں پاکستان سے دوستی کا اظہار، پاک امریکا تعلقات میں بڑی پیش رفت

اسلام آباد :معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کابھارت میں پاکستان سےدوستی کا اظہار بڑی پیش رفت ہے ،دنیا کاامن کےلیےہماری کاوشوں کااعتراف کامیاب خارجہ پالیسی کامظہرہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کےبیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹرمپ کابھارت میں پاکستان سےدوستی کااظہاربڑی پیش رفت ہے اور قیام امن کےلیےہماری کاوشوں کامنہ بولتاثبوت ہے ، ٹرمپ کا دہشت گردی کے خلاف ہمارے کردار کے اعتراف سے بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا۔

فردوس عاشق اعوان کاکہنا تھا کہ مودی نفرت اورجنگ کی آگ بھڑکانےکی بجائےدوستی کاپیغام اوراس کی طاقت سمجھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ ٹرمپ کی موجودگی میں شہریت بل پراحتجاج کرنےوالوں پر تشددکیاگیا، بہیمانہ تشدد نےپوری دنیا کو حقیقت سے آگاہ کر رہا ہے، دنیانےدیکھ لیا تعصب، انتہاپسندی اورجنگی جنون کی بیماری میں کون مبتلاہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کاعالمی تشخص بہترسےبہترہورہاہے، دنیا کاامن کےلیےہماری کاوشوں کااعتراف کامیاب خارجہ پالیسی کامظہرہے، مسئلہ کشمیرمسلمہ حقیقت ہےامیدہےامریکی صدرٹرمپ اس پرضروربات کریں گے۔

گذشتہ روزامریکی صدر ٹرمپ نے احمدآباد اسٹیڈیم میں خطاب  میں پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں، پاکستان کے ساتھ ملکردہشت گردی کیخلاف کام کررہے ہیں، ان کوششوں کی بدولت پاکستان سے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی اور اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا کے ممالک میں کشیدگی میں کمی،خطے کی خوشحالی اورترقی کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں