415

ملک میں کورونا کے 2708 مریض، 40 ہلاکتیں

گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مزید 258 کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 708 ہو گئی ہے جبکہ اس وائرس سے ہلاکتیں 40 ہو چکی ہیں۔

سندھ میں 47 نئے کورونا کیسز میں سے کراچی میں 38، ٹنڈو محمد خان میں 5، حیدر آباد اور بدین میں ایک ایک مریض رپورٹ ہوا ہے، صوبے میں رابطہ کیسز کی تعداد 438 ہوگئی ہے۔
سندھ میں 3 اور خیبر پختون خوا میں 2 اموات کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی۔

کورونا کی اموات کے حوالے سے سندھ سب سے آگے ہے جہاں اب تک 14 مریض اس وبا سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس نے پنجاب اور خیبر پختون خوا میں 11، 11، گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص کی جان لی ہے۔

کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے پنجاب آگے ہے جہاں اس وائرس کے اب تک 1 ہزار 72 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سندھ میں 839، خیبر پختون خوا میں 343، گلگت بلتستان میں 193، بلوچستا ن میں 175، اسلام آباد میں 75 اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 11 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 126مریض اب تک صحت یاب ہو چکے ہیں جبکہ 10 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں