141

پرویز خٹک نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرئین کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی ، محمود خان بھی شامل

لاہور ( عثمان بن احمد) سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو سوموار کو اس وقت جھٹکا ملا کہ جب پارٹی کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے ’پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرئین ‘ کے نام سے نئی جماعت بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ پرویز خٹک نے نو مئی کے واقعہ کے بعد خود کو تحریک انصاف سے الگ کر لیا تھا۔ ان کے بارے میں چہ میگوئیاں ہو رہی تھیں کہ وہ اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے جا رہے ہیں لیکن اسے سے پہلے ہی عمران خان کیجانب سے انہیں پارٹی سے شو کاز نوٹس دے کر فارغ کر دیا گیا تھا۔
عمران خان کے لئے پرویز خٹک کا پارٹی کو چھوڑکر نئی سیاسی جماعت بنانا ہی جھٹکا ثابت نہیں ہوا بلکہ پرویز خٹک کا سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کو بھی اپنے ساتھ لے جانے بھی کسی بڑے سیاسی اپ سیٹ سے کم نہیں ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا ، پاکستان تحریک انصاف کا بیس کیمپ سمجھا جاتا ہے۔

ان پرویز خٹک کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے قیام کے ساتھ دیکھنا یہ ہوگا کہ خیبر پختونخوا میں عمران خان کے ووٹ کو کس حد تک فرق پڑتا ہے

تازہ اور اہم خبروں کےلئے وزٹ کرتے رہیں،ڈیلی میڈیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں