446

اب ایک دن میں پشاور سے کراچی تک پہنچاجاسکتا ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک پاکستان اورچین کی مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جلدمغربی روٹ پربھی نمایاں پیشرفت نظر آئے گی اور جلدسستی،ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی ہوسکےگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا وقت کے ساتھ ساتھ توانائی کی ضروریات بڑھ رہی ہیں، سی پیک کےتحت توانائی ضرورتوں کوپوراکرنےکیلئے اقدامات کئےگئے، سی پیک پاکستان اورچین کی مثالی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ سی پیک ایک حقیقت ہے،اس کے خطے پرمثبت اثرات ہوں گے، کراچی سے پشاورموٹر وے مکمل ہونے سے سفری دورانیہ50فیصدکم ہوا، اب ایک دن میں پشاور سے کراچی تک پہنچاجاسکتا ہے۔

چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا کہ جلدمغربی روٹ پربھی نمایاں پیشرفت نظر آئے گی، جلد سستی، ماحول دوست بجلی کی فراہمی یقینی ہوسکےگی، کروناوائرس سے سی پیک رفتار پر اثرات مرتب نہیں ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے سی پیک کے حوالے سے جو وعدہ کیا ہے پورا کریں گے، چینی سفیر

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پورے زوروشورسےجاری ہے، تھر سے کوئلے کی دریافت،منتقلی کے اموربھی حل ہوچکے ہیں،سی پیک کےدوسرے مرحلے کیلئےکام شروع ہوچکا ہے۔

یاد رہےچیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی تھی ، جس میں  ے سی آر، تھرمیں کول ٹوگیس ٹویوریاپروجیکٹ بڑھانے اور چائنادھابیجی اسپیشل اکناک زون پرتبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا  تھر سے چھاچھرو 105کلومیٹر سے زائد ریلوے ٹریک بچھانے اور سکھر حیدرآبادسڑک بھی پی پی پی موڈ پر بنانے کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

خیال رہے گذشتہ سال نومبر میں  لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کیا گیا تھا، عاصم سلیم باجوہ 4سال کےلیےسی پیک اتھارٹی کے چیئرمین رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں