452

او آئی سی کا خصوصی وفد لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلیے روانہ

سیکریٹری جنرل اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر یوسف الدوبے کی سربراہی میں 6 رکنی وفد لائن آف کنٹرول (ایل او سی) روانہ ہوگیا۔

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کےخصوصی نمائندے کی سربراہی میں 6 رکنی وفد اسلام آباد سے ایل اوسی روانہ ہوا جو  چکوٹھی کا دورہ کرے گا۔

وفد کو لائن آف کنٹرول کی صورت حال اور  بھارتی سیزفائر خلاف ورزیوں پربریفنگ دی جائے گی۔

 گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سے  او آئی سی کے نمائندہ خصوصی اور وفد نے ملاقات کی  اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے کشمیر کی ملاقات

اس موقع پر وزیر اعظم نے او آئی سی وفد کو بھارت میں فاشسٹ ہندوتوا نظریے اور مسلمانوں پر مظالم سے آگاہ کیا اور عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا میں مسلم کشی کے خلاف کردار ادا کرنےکا مطالبہ کیا۔

ملاقات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ او آئی سی کے خصوصی نمائندے کا مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حق میں بیان قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوآئی سی کی مسئلہ کشمیر پر کشمیریوں اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت قابل ستائش ہے، یہ امت مسلمہ کے کشمیریوں کے لیے احساس ہے اور بھارتی انسانیت سوز مظالم کا بھی اعتراف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں