380

بغیر اجازت دوسری شادی پر ایک سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کا حکم

بہاولپور: عدالت نے اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر عرفان حسین کوایک سال قیداور5لاکھ روپےجرمانےکاحکم دے دیا ، عدالتی فیصلےکےبعدملزم شوہرکوجیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں یزمان کے نوجوان کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی ، بیوی نے بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہرکےخلاف مسلم فیملی لاآرڈیننس کےتحت درخواست جمع کرادی، جس پر عدالت نے عرفان حسین کوایک سال قیداور5لاکھ روپےجرمانےکاحکم دے دیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد ملزم شوہر کو جیل منتقل کردیاگیا ہے۔

یاد رہے سول جج کھاریاں نے بغیراجازت دوسری شادی کرنے والے 3 دلہوں کو 1،1سال قید اور تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پشاورایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، مسافر گرفتار

خیال رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے دوسری شادی کےلیےمصالحتی کونسل کی اجازت ضروری قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بیوی کی اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل انکار کر دے تو دوسری شادی پر سزا ہو گی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا، جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں