341

شرجیل میمن کی ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سندھ روشن پروگرام میں کرپشن پر نیب تحقیقات سے متعلق سماعت ہوئی۔ شرجیل میمن وکیل لطیف کھوسہ اور شاہ خاور کے ساتھ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لیے خوشخبری

عدالت میں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا شرجیل میمن تحقیقات میں تعاون کر رہا ہے جس پر نیب حکام کی جانب سے جواب دیا گیا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں ہیں۔

شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ نیب نے جواب کی کاپی درخواست گزار کے وکیل کو نہیں دی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ یہ گلی محلے کا نہیں ،یہ وائٹ کالر کرائم ہے۔

بعدازاں عدالت نے سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ضمانت میں 3 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ ابھی تک انکوائری کسی نتیجے تک کیوں نہیں پہنچی، انکوائری میں جو سامنے آیا عدالت کو بتایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں