372

مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے،وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی دفتر خارجہ آمد پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکا کو پاکستان کی خارجہ پالیسی سے متعلق بریفنگ دی شاہ۔ محمود قریشی نے شرکا کے ساتھ ملکی سلامتی کے امور اور خارجہ پالیسی پرتبادلہ خیال کیا۔

وزیرخارجہ نے شرکا کو بین الاقوامی سفارتی سطح پر پاکستان کی کامیابیوں، عالمی سطح پر چیلنجز اور دفترخارجہ کے اہم اقدامات سے آگاہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت میں آنے کے بعد عالمی برادری سےتعلقات کو نئے زاویے سے استوار کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:حرا عمر کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر کا نام ای سی ایل میں شامل

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغان امن کے لیے اہم جزو سمجھاجا رہا ہےجو سفارتی کامیابی ہے، پاکستان کی ٹیرر فنانسنگ کے خلاف کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر سب سے اہم ایشو ہے، 5 اگست2019 کا بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمنافی تھا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ لاکھوں کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، کشمیری عوام کا رابطہ بیرونی دنیا سے منقطع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی جزو ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں