400

وقت سے پہلے شادی کرنا نوبیاہتا جوڑے کو مہنگا پڑگیا

جیکب آباد: سندھ میں پولیس نے ایک اور کم عمری میں شادی کرنے والے جوڑے کو گرفتار کرلیا۔

 جیکب آباد میں پولیس نے کم عمری میں شادی کرنے والے جوڑے کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کم عمر شادی کرنے والے جوڑے کی عمریں 10 اور 14سال ہیں۔

بچوں کی شادی کرانے پر دلہا اور دلہن کے والد کو بھی گرفتار کرکے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج درج کر لیا گیا۔ نو بیاہتا جوڑے کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس سے قبل جنوری میں سندھ کے شہرشکارپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سال کی بچی کا 13 سال کے لڑکے سے نکاح ناکام بنا دیا تھا۔ جبکہ نکاح خواں کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پتوکی، نیوز چینل کی نشاندہی پر چھاپہ، گندم اور چینی کی سیکڑوں بوریاں برآمد

خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پولیس نے تھرپارکر میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر کم عمری کی شادی کے جرم میں دو دولہا سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں