452

ڈینی موریسن بھی پاکستان کے اعزازی شہری بننے کے خواہاں

کراچی: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت دیے جانے کے اعلان کے بعد معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے بھی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ انہیں بھی پاکستان کی اعزازی شہریت دی جائے۔

نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ کے میچز میں اپنی کمنٹری سے سب کا دل جیتنے والے کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے پاکستان کا اعزازی شہری بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے لیے ان کی بھی خدمات ہیں جس کا اعتراف کیا جانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فواد احمد نے کامران اکمل کی سنچری پر سوال اٹھا دیا

ڈینی کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے کرکٹ کمنٹیٹر کی حیثیت سے پاکستان آرہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستانیوں کے کرکٹ دیکھنے اور کھیلنے کے جنون کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت اور سول ایوارڈ دینا بہترین فیصلہ ہے ساتھ ہی ان کی خدمات کا بھی اعتراف کیا جائے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈیرن سیمی کو 23 مارچ کو پاکستان کے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت بھی دی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں