402

سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کرگئے

کراچی : سابق سٹی ناظم کراچی نعمت اللہ خان انتقال کرگئے، مرحوم گزشتہ طویل عرصے سے بیماری کے باعث اسپتال میں داخل تھے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے ناظم اور جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما نعمت اللہ خان طویل علالت کے بعد 90 سال عمر  میں خالق حقیقی سے جاملے۔

اس بات کی تصدیق جماعت اسلامی میڈیا سیل کی جانب سے بھی کردی گئی ہے۔ نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے، مرحوم نعمت اللہ خان نے بطور ناظم2002میں کراچی میں خدمات سر انجام دیں۔

وہ زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی اور کراچی کے امیر کی حیثیت سے جماعت کی قیادت کی۔

یہ بھی پڑھیں:بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کو کونسا فارم فل کرنا لازمی ہے؟

 نعمت اللہ خان سال  2001 سے2005 پانچ تک کراچی کے ناظم رہے، اپنے دور نظامت میں  انہوں  نے کراچی کی ترقی کیلئے کئی اہم اور بڑے منصوبے مکمل کیے ۔

نعمت اللہ خان یکم اکتوبر 1930 کو اجمیر میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹرز کیا جبکہ کراچی یونیورسٹی سے لاء کی ڈگری حاصل کی، وہ پیشہ کے لحاظ سے وکیل تھے جبکہ اس کے علاوہ وہ پاکستان کی بڑی این جی او الخدمت فاؤنڈیشن کے چیئرمین بھی رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں