گیتیگا : افریقی ملک برونڈی میں خوفناک اجتماعی قبر سے 6000 سے زائد لاشیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرقی افریقی ملک برونڈی کے صوبے قصوری میں اجتماعی قبر سے 6 ہزار سے زائد لاشیں برآمد ہوئیں ہیں، ان افراد کو خانہ جنگی کے دوران قتل کرکے اجتماعی قبر میں دفنا دیا گیا تھا۔
یہ لاشیں چھ اجتماعی قبور سے برآمد ہوئی ہیں جبکہ ان قبروں سے ہزاروں کی تعداد میں گولیاں بھی ملی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اب تک کی سب بڑی برآمدگی ہے، جو صوبہ قصوری میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بھارت میں شہریت کے متنازع قانون کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کو گولی مارنے کا مطالبہ
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان قبروں سے کپڑے، چشمے اور تسبیح بھی برآمد ہوئی تھی، 6033 لاشوں میں سے کچھ متاثرین کی شناخت ہوچکی ہے جبکہ باقی کی شناخت ہونا ابھی باقی ہے۔
خیال رہے کہ برونڈی میں 1993 سے خانہ جنگی شروع ہوئی تھی کو 2005 تک جاری رہی تھی، 2005 میں امن معاہدے کے بعد ملک میں امن و امان کا صورتحال قائم ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق اس خانہ جنگی کے دوران تقریباً 3 لاکھ افراد قتل ہوئے تھے جبکہ 1965، 1969، 1972، 1988 اور 1993 میں بڑے پیمانے پر قتل عام ہوا تھا۔
برونڈی کی حکومت اب تک 1 لاکھ 42 ہزار لاشوں کی شناخت کرچکی ہے جنہوں خانہ جنگی کے دوران بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا۔