513

بھارتی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں بھارت میں مسلم کش فسادات سے متعلق ایرانی ہم منصب کے بیان کا خیرمقدم کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدیدخطرات لاحق ہیں، جواد ظریف کے بھارتی مسلمانوں کےتحفظ، بہبود پر خدشات درست ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی مسلمان آر ایس ایس کے جتھوں کے تشدد کا شکار ہیں، بھارت میں شدید مذہبی فسادات پھوٹ پڑے ہیں،مذموم انداز سے مسلمانوں کا منظم قتل عام پورے خطے کے لیے خطرہ ہے۔

بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کے قتل عام سے شدت پسندی جنم لےگی،وزیراعظم

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ آر ایس ایس کے غنڈے بھارتی پولیس کی نگرانی میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں