438

جان لیوا کروناوائرس کیخلاف جنگ، ایشیائی ترقیاتی بینک کا بڑی مالی امداد کا اعلان

بیجنگ :ایشیائی ترقیاتی بینک جان لیوا کروناوائرس سے بچاو کیلئے میدان میں آگیا اور 20لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ، رقم کمبوڈیا، چین، لاو، میانمار، تھائی لینڈ اور ویتنام کیلئےجاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے کروناوائرس سے بچاؤ کیلئے 20لاکھ ڈالردینےکااعلان کردیا ہے، یہ رقم تکنیکی اورتحقیقاتی سپورٹ اور کروناوائرس سے بچاؤ کے اقدامات پر استعمال ہوں گی۔

اے ڈی بی کی جانب سے بیان میں کہا گیا رقم کمبوڈیا، چین، لاو، میانمار،تھائی لینڈاور ویتنام میں کرونا وائرس سے نمٹنے کی کوشش کیلئے جاری کی گئی ہے، وائرس سے بچاؤ کیلئے اے ڈی بی ورلڈہیلتھ آرگنائزیشن کے ساتھ کام کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

غیرملکی خفیہ ایجنسی کے سربراہ کو قید کی سزا

جاپان کے سرکاری اخبار کا کہنا ہے کہ بینک کی جانب سے دی جانے والی یہ رقم بیماری کی تشخیص، لیبارٹری کے آلات کی خریداری اورخصوصادیہی علاقوں میں وبا کی روک تھام پر خرچ کی جائے گی۔

دوسری جانب کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکا نے چین کو 100 ملین ڈالر امداد کی پیش کش کر دی ہے۔

یاد رہے چین میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 722 ہو گئی ہے جبکہ وائرس سے چین میں 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں، جن میں 2 ہزار سے زائدکی حالت تشویش ناک ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس سے لڑنے والے ممالک کے لیے 675 ملین ڈالر امداد کی اپیل کی تھی۔

خیال رہے چین کی اعلیٰ قیادت نے کرونا وائرس سے نمٹنے میں کوتاہیوں کا اعتراف کیا تھا، چینی صدر شی جن پنگ کی سربراہی میں پولیٹبر و اسٹینڈنگ کمیٹی کا کہنا ہے حکومت کو اس بڑے امتحان سے سبق سیکھنا ہوگا، ایمرجنسی مینیجمینٹ کے قومی نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے اور جنگلی حیات کی غیرقانونی تجارت پرمستقل طور پر پابندی عائد کرنا ہوگی۔

واضح رہے کرونا وائرس سانس کےنظام میں شدید انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کی علامات میں بخار اور خشک کھانسی شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں