548

حج قرعہ اندازی، خوش نصیب عازمین کے ناموں کا اعلان آج کیا جائے گا

اسلام آباد :وزیرمذہبی امور پیر  نور الحق قادری آج   کامیاب عازمین  حج کے ناموں کا اعلان کریں گے، جس کے بعد درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت مذہبی امور نےحج قرعہ اندازی کے انتظامات مکمل کرلئے، سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی آج شام 4 بجے ہو گی، وزیرمذہبی امور پیر نور الحق قادری کامیاب عازمین  حج کے ناموں کا اعلان کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں کو نتائج کی اطلاع بذریعہ ایس ایم ایس ملے گی، قرعہ اندازی کےنتائج وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ضمانت رد ہونے پر سکھر عدالت سے 71 میں سے 64 ملزمان فرار

یاد رہے چند روز قبل ترجمان مذہبی امور نے سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔

خیال رہے حج درخواستوں کی وصولی میں2 دن کی توسیع کی گئی تھی ، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی8مارچ تک جاری رہی۔

واضح رہے کہ سال 2020 کےلیےحج درخواستوں کی وصولی کاآغاز 25 فروری سے ہوا تھا ، وزارت کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ خواہش مند افراد 13 بینکوں میں حج فارم چھ مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں