481

خطرناک کرونا وائرس بے قابو ، ہلاکتوں کی تعداد 2100 سے تجاوز کرگئی

بیجنگ : چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعدا دو ہزارایک سو اٹھارہ ہوگئی جبکہ وائرس نے75 ہزار افراد کو شکار بنالیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےچین میں کرونا وائرس کی صورتحال کو خطرناک قراردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین میں کرونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روز میں ایک سو چودہ افراد جان سےگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد اکیس سوسے تجاوز کرگئی۔

کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد پچہترہزار ہوگئی ہے ، جبکہ لاکھوں افراد طبی نگرانی میں ہیں، چینی حکام کا کہنا ہے کہ وائرس سے متاثرین کی تعداد میں پہلے سے کمی آرہی ہے، اب تک بارہ ہزارافراد صحت یاب ہوکر واپس جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نئی برطانوی ویزا پالیسی میں دنیا بھر کے ہنرمندوں کے لیے خوش خبری

شنگھائی میں کرونا وائرس کے علاج کے لیے پلازما تھراپی کا آزمائشی استعمال کیا جارہا ہے، عالمی ادارہ صحت نے پلازما تھراپی کو درست قرار دیا ہے، جان لیوا وائرس مشرقی وسطیٰ میں بھی جانیں لینے لگا، ایران کے شہر قم میں وائرس سے متاثر دو افراد دم توڑ گئے۔

جنوبی کوریا میں مریضوں کی تعداد بیاسی ہوگئی جبکہ جاپان کی بندرگاہ پر دو ہفتے سے لنگر اندازکروز شپ سےمسافروں کو آزادی مل گئی۔

دنیا کے 28 ممالک میں اب تک وائرس سے ایک ہزار زیادہ کیس رپورٹ ہوچکے ہیں، روس نے 20فروری سے چینی شہریوں کا داخلہ بندکرنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نےچین میں کرونا وائرس کی صورتحال کو خطرناک قراردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں