1,301

دبئی میں پاکستانی شہریوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا

دبئی: متحدہ عرب کی ریاست دبئی میں 2 پاکستانی شہریوں نے بھارتی خاتون کو لٹنے سے بچالیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست بردبئی میں 2 پاکستانی شہریوں نے بھارتی خاتون کی سونے چین لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی۔

اکتالیس سالہ پاکستانی شہری بردبئی میں واقع سپر مارکیٹ کے قریب بیٹھے ہوئے تھے کہ ایک شخص سڑک پر چلنے والی خاتون سے چین چھیننے کی کوشش کرنے لگا تو پاکستانی شہریوں نے اس کی کوشش ناکام بنادی۔

https://imigrasiranai.com/

پاکستانی شہری کے مطابق میں نے دیکھا کہ خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ سڑک پر سفر کررہی تھیں کہ ایک شخص نے پیچھے سے خاتون کی چھین چھیننے کی ناکام کوشش کی، خاتون چلانے پر میں فوری مدد کو پہنچا اور ملزم فرار ہوگیا۔

بہادر شہری کا کہنا تھا کہ میں نے اس شخص کا تقریباً 500 میٹر پر تک پیچھا کیا لیکن وہ فرار ہوچکا تھا۔

پاکستانی شہریوں کے مطابق ملزم نے چین چھیننے situs slot gacor terbaru سے قبل خاتون کے قریب جاکر اسپرے بھی کیا تھا لیکن ہم نے بروقت پہنچے اور ملزم فرار ہوگیا، پولیس کے آنے تک ہم خاتون کے پاس موجود رہے۔

بھارتی خاتون کا کہنا تھا کہ وہ میری چین نہیں لے سکتا تھا لیکن اس کوشش سے میری گردن زخمی ہوگئی، دو افراد نے میری مدد کی اور مشتبہ شخص کو روک لیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ گزشتہ سال نومبر میں پیش آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں