481

راولپنڈی: معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق

راولپنڈی: پنجاب میں ڈرائیورز کے درمیان معمولی تنازع پر گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

 یہ واقعہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں پیش آیا۔ تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں فائرنگ کے باعث 2 افرادجاں بحق اور 2 زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈمپر اور رکشہ کی ٹکر پر تلخ کلامی پر پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقتولین تلخ کلامی ہونے پر صلح صفائی کے لیے آئے تھے جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے شہرِ‌قائد کے علاقے گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف

یاد رہے کہ 15 جنوری کو شہر قائد میں 48 گھنٹوں کے دوران دو پولیس اہلکارجاں بحق ہوئے تھے، ایک اہلکار نیو کراچی کی حدود میں واقع انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے شہید ہوا جس کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی تھی، جبکہ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گشت پر مامور اہلکار پر ڈاکوں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں