387

فروری 2020 کا ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ

اسلام آباد : فروری کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 16 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 8 اشیاء سستی بھی ہوئیں۔

تفصیلات کے مطابق سال 2020 کے دوسرے ماہ (فروری 2020) کے آغاز میں مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا۔ اس عرصے کے دوران کم آمدنی والے طبقے کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان بیورو شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے کے اختتام پر کیلے، لہسن ، پیاز ،چینی ، مسٹرڈآئل، گڑ، باسمتی چاول، دال مسور، دال مونگ ،خوردنی تیل، چائے، بیف، مٹن، ویجی ٹیبل گھی سمیت 16 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ریاستی جبر سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا،وزیرخارجہ

فروری کے آغاز میں دال ماش، چنے کی دال، آٹام ٹماٹر، زندہ مرغی، انڈے اور ایل پی جی سمیت 8 اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق تازہ دودھ ،دہی،ملک پاؤڈر،روٹی،سرخ مرچ کے نرخ برقرار رہے جبکہ بلب،سگریٹ،نمک،صابن سمیت27 اشیاکی قیمتیں مستحکم رہیں۔

خیال رہے کہ ادارہ شماریات کی جانب سے گزشتہ ماہ جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق جنوری 2020 میں مہنگائی کی شرح میں 1.97 فیصد اضافہ ریکارڈ‌ کیا گیا تھا، رواں سال کے پہلے ماہ مہنگائی کی شرح جنوری 2019 کے مقابلے میں 14.56 فیصد رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں