ہنگو: ڈی آئی جی کوہاٹ طیب حفیظ چیمہ کا کہنا ہے کہ مدیحہ قتل کیس کے ملزم ملزم نے زیادتی کی کوشش کی، کامیاب نہ ہو سکا، چیخ و پکار پر ملزم نے مدیحہ کاگلا دبایا اورپھرگولی مارکرقتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی کوہاٹ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں مدیحہ قتل کیس کے ملزم الیاس کو میڈیا کے سامنے پیش کیا اور بتایا ملزم 18 سالہ الیاس کوگرفتارکر لیا ہے، الیاس کئی دنوں تک جنسی تشدد کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم نے زیادتی کی کوشش کی، کامیاب نہ ہو سکا۔
ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ چیخ و پکار پر ملزم نے مدیحہ کاگلا دبایا اورپھرگولی مارکرقتل کردیا، ملزم کوچالان کے ساتھ آج عدالت میں بھی پیش کردیا ، اب تک کی تحقیقات کے مطابق ملزم کافعل انفرادی تھا، کسی گروہ کو اجتماعی ایکشن لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔
گذشتہ روز پولیس نے مدیحہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم الیاس ولد گل رحمان کو گرفتار کیا تھا، ڈی پی او ہنگو نے بتایا تھا ملزم سے پستول بھی برآمد کرلی گئی ، بچی کاچاچازاد ہے اور اسے کل رات گرفتار کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، مفت ٹکٹ مانگنے والے افسران کے خلاف کارروائی ہوگی، سندھ حکومت
ڈی پی او ہنگو کا مزید کہنا تھا کہ ملزم الیاس ولد گل رحمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ کےپی نے متاثرہ خاندان کوہرقسم کی معاونت فراہم کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے مقامی پولیس کی بروقت اورفوری کارروائی کو سراہا اور کہا مجرموں کو قرار واقعی سزادی جائے گی۔
یاد رہے درندہ صفت شخص نے 9 سالہ بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، بچی کا گلابھی دبایا گیا اور جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے۔