اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میں اسحاق ڈار کی جگہ پر ہوتا تو کبھی پاکستان نہیں آتا، اسحاق ڈارنےملک کیلئےکام کیا، اسحاق ڈارکومشورہ دوں گا اس نیب کےسامنےکبھی نہ آئیں۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف مارچ میں آجائیں گے، مریم نوازلندن آجائیں توشہبازشریف آجائیں گے۔
شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ مریم نوازعوامی عہدہ نہیں رکھتی تھیں انہیں کیوں سزادی گئی؟ مریم نواز اس لئےخاموش ہیں کیونکہ وہ سزایافتہ ہیں، مریم نواز کب بولیں گی یہ جماعت فیصلہ کرےگی۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز وقت آنے پربات کریں گی، ن لیگ کےکارکنوں نے مریم نواز کو لیڈر مان لیا ہے، آپ دیکھ لیں گےمریم نواز باہر نکلیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی مسلمانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، وزیرخارجہ
پارٹی رہنما سے اختلافات پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ خواجہ آصف کےساتھ میراکوئی جھگڑا نہیں ہے، خواجہ آصف اور میرا معاملہ ہے وہ میں حل کر لوں گا، ہم اپنےاندرونی معاملات کو خود حل کرلیں گے،پارٹی کافیصلہ میرافیصلہ ہے،پارٹی کوغلط فیصلہ ہوتوتب بھی میرافیصلہ ہے، جماعت نےجب فیصلہ کر لیا تو اس میں میرا ووٹ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ لندن سے نوازشریف کی رپورٹ بھیجنی چاہیے تھی اور مریم نواز کے بغیر سرجری نہ کرانے کا بیان نا مناسب ہے، نوازشریف کی رپورٹس جو حکومت مانگ رہی تھی وہ مل جائیں گی، ایک شخص کی میڈیکل رپورٹس پرپبلک میں بحث کی جارہی ہے، کیا ملک میں سب سے بڑا مسئلہ اور خرابی یہی ہے؟