سلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے ، اجلاس میں رواں سال حج اخراجات سے متعلق فیصلہ ہوگا اور حج پالیسی 2020کی منظوری دی جائے گی جبکہ غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 14نکاتی ایجنڈاجاری کردیا گیا ہے ، پاک امریکا کارگو ٹرانزٹ کے ایم اویو میں توسیع ایجنڈے میں شامل ہیں، ایم او یو کے تحت امریکی کارگوافغانستان جا اور آسکیں گے۔
کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2020کی منظوری دی جائے گی اور رواں سال حج اخراجات سے متعلق بھی فیصلہ ہوگا، کابینہ کی منظوری کے بعد حج اخراجات کا اعلان وزیرمذہبی امورکریں گے ، حج 50 سے 60 ہزار سستا کرنے کا فارمولہ کابینہ کو پیش کیا جائے گا۔
وزارت دفاع سمری منظوری کیلئےکابینہ اجلاس میں پیش کرےگی جبکہ اجلاس میں چھٹی مردم شماری کےحتمی نتائج جاری کرنےکی منظوری اور پاکستان میں افغان مہاجرین معاملےپرعالمی کانفرنس کے پر بریفنگ دی جائےگی، افغان مہاجرین پر17اور18 فروری کواسلام آبادمیں عالمی کانفرنس ہوگی۔
بھارت سےمورتیوں کی درآمد سےمتعلق سمری اور ایکسپورٹ اورامپورٹ پالیسی آرڈر2016میں ترمیم اور ہیومین آرگن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کےایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
سانحہ ماڈل ٹاؤن : قتل صرف قتل ہوتا ہے، اہم یا غیر اہم نہیں، چیف جسٹس سپریم کورٹ
وفاقی کابینہ کوسرمایہ کاری پربھی بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں ای سی سی کے20جنوری ، 4 فروری کےفیصلوں اور 4فروری کوکابینہ کی نجکاری کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر بھی کابینہ ایجنڈےمیں شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ میں اشیائےخوردونوش پرپالیسی بھی وضع کریں گے اور اجلاس میں اشیائےخوردونوش کی قیمتیں کم کرنےکافیصلہ ہوگا جبکہ غذائی اجناس کی قیمتیں کم کرنے سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے ۔
ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی تعداد بڑھانے اور احساس پروگرام کے اشتراک پربھی بات ہوگی جبکہ کابینہ کو گندم آٹا بحران پر تحقیقات کی پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔
وزیر اعظم عمران خان وفاقی کابینہ کو دورہ ملائشیا پر اعتماد میں لیں گے جبکہ اتحادیوں سےمذاکرات،مطالبات اورتحفظات پربات ہوگی اور بچوں سےزیادتی کے ملزمان کی سزاؤں پر قرارداد کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا۔
گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان ن کا کہنا تھا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کے لیے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔
وزیر اعظم نے قوم کو مزید خوشخبری دیتے ہوئے کہا تھا کہ قوم اطمینان رکھے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔