414

پیپلزپارٹی رہنما کی کھلی کچہری میں اسلحے کی نمائش، آئی جی سندھ کا نوٹس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پیپلزپارٹی رہنما کی کھلی کچہری میں اسلحہ کی نمائش کا آئی جی سندھ کلیم امام نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے معاون خصوصی تیمور تالپور کی کھلی کچہری میں سادہ لباس گارڈز کھلے عام اسلحہ لیے کھلی کچہری میں کھڑے رہے جس کا نوٹس آئئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس چیف سے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی سندھ نے پولیس چیف کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی انکوائری کرکے فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما تیمور تالپور عوامی مسائل سننے کے لیے کالا پل کے قریب گئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی برائے بین الاصوبائی رابطہ نواب محمد تیمور تالپور عوامی مسائل سننے کے لیے کالا پل کے قریب کھلی کچہری میں گیے تھے جہاں سادہ لباس اہلکار جدید اسلحہ لیے کھڑے تھے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں